پاک بھارت کرکٹ بحالی ، آئی پی ایل اور پی ایس ایل ونرز ٹیموں کی سیریز کرانے کی تجویز پر بات چیت شروع، اہم پیش رفت ہوگئی - newsurduforum

Breaking

Post Top Ad

Post Top Ad

Wednesday, August 22, 2018

پاک بھارت کرکٹ بحالی ، آئی پی ایل اور پی ایس ایل ونرز ٹیموں کی سیریز کرانے کی تجویز پر بات چیت شروع، اہم پیش رفت ہوگئی

اسلام آباد ( آئی این پی ) سابق معروف کرکٹر نوجوت سنگھ سندھو نے سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات اور تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو ٹیلیفون کرکے پاک بھارت کرکٹ بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، ٹیلیفون پر آئی پی ایل اور پی ایس ایل ونرز ٹیموں کے سیریز کی تجویز پر گفتگو کی گئی ، سدھو انڈین کرکٹ بورڈاور فیصل جاوید پی سی بی سے بات کرینگے ۔ منگل کو نوجوت سنگھ سدھو نے فیصل جاوید کو ٹیلیفون کیا جس میں پاک بھارت کرکٹ بحالی کے

حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔ ٹیلیفون پر آئی پی ایل اور پی ایس ایل ونرز ٹیموں کے سیریز کی تجویز پر گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر سدھو نے کہا کہ کرکٹ سے دونوں ممالک کو قریب لانے میں مدد ملے گی ۔ جب کہ فیصل جاوید نے کہا کہ معاملات بات چیت سے ہی طے ہونے چاہئیں ۔ واضح رہے کہ سدھو انڈین کرکٹ بورڈ اور فیصل جاوید پی سی بی سے بیسٹ آف تھری ٹورنامنٹ کے مقام اور تاریخ پر بھی بات کرے گی ۔ نوجوت سنگھ نے پاکستانیوں کی مہمان نواز کو انمول قرار دیا۔

The post پاک بھارت کرکٹ بحالی ، آئی پی ایل اور پی ایس ایل ونرز ٹیموں کی سیریز کرانے کی تجویز پر بات چیت شروع، اہم پیش رفت ہوگئی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/2wgfhCR

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad