اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کی جانب سے ن لیگ کی بجائے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار کو ووٹ ڈالنے پر احسان فراموش کہہ دیا ہے، عظمیٰ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ شاید ہم بھی ہی کوئی کمی ہوگی اسی وجہ سے جتنے مرضی احسان کرلیں اس کا فائدہ
احسان فراموشی سے ہی ہمیں ملتا ہے، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جگنو محسن ہمارے پینل کے ساتھ منتخب ہوئی تھیں اور ہمارے امیدوار کے ساتھ ان کے پوسٹر چھپتے تھے اور باقاعدہ جب حمزہ شہباز اوکاڑہ میں جلسہ کرنے گئے تھے تو جگنو محسن ان کی گاڑی میں بھی موجود تھیں اور جلسہ بھی کیا گیاتھا لیکن مرضی ہے ان کی میں کیا کہہ سکتی ہوں اس پر انہیں سوچنا چاہیے تھا۔
The post نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کو احسان فراموش قرار دے دیا گیا، کس اہم سیاسی جماعت نے الیکشن میں کامیاب کروایا اور ووٹ تحریک انصاف کو دے ڈالا، حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/2LeSI78
No comments:
Post a Comment