عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان کو پارٹی کا اہم ترین عہدہ دے دیا، کئی سینئر رہنماؤں کو مرچیں لگ گئیں - newsurduforum

Breaking

Post Top Ad

Post Top Ad

Sunday, June 3, 2018

عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان کو پارٹی کا اہم ترین عہدہ دے دیا، کئی سینئر رہنماؤں کو مرچیں لگ گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سینئر قانون دان بابر اعوان کو پارٹی میں اہم عہدہ سونپ دیا، معروف قانون دان بابر اعوان کو پارٹی کا مرکزی سینئر نائب صدر مقرر کردیاگیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ دستخط شدہ نوٹیفیکیشن عمران خان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ اس نوٹیفیکیشن میں لکھا گیا ہے کہ

ڈاکٹر بابر اعوان کو پاکستان تحریک انصاف کا سینٹرل سینئر نائب صدر مقرر کیا جاتا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ واضح رہے کہ بابر اعوان کو تحریک انصاف نے پارٹی کا طاقتور ترین عہدہ دے دیا ہے، بابر اعوان نے آج بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں پارٹی امور اور آئندہ انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

The post عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان کو پارٹی کا اہم ترین عہدہ دے دیا، کئی سینئر رہنماؤں کو مرچیں لگ گئیں appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/2LVlNWQ

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad