ارب پتی سلمان خان اپنے بچپن کے دوست کے مقروض نکلے - newsurduforum

Breaking

Post Top Ad

Post Top Ad

Sunday, June 3, 2018

ارب پتی سلمان خان اپنے بچپن کے دوست کے مقروض نکلے

ممبئی (این این آئی) سلمان خان کا شمار کروڑوں روپے کمانے والے اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ کئی برسوں سے اپنے بچپن کے دوست کے مقروض ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان بالی ووڈ میں نئے چہروں کو متعارف کرانے کے حوالے سے بھی سب سے آگے ہیں، چند روزقبل سلمان خان نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ کشمیر کے موضوع پر ایک فلم بنانے جارہے ہیں جس میں مرکزی کردار ان کے بچپن کے دوست ظہیر اقبال ادا کریں گے۔اپنی ایک اور ٹوئٹر

میں سلمان خان نے ظہیر اقبال کے والد اقبال کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے اور اس کے ساتھ کہا ہے کہ بچپن میں یہ شخص میرا بینک تھا۔ مجھے اب بھی اسے 2011 روپے دینے ہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ نا تو میں نے اسے لوٹائے اورنا ہی اس نے کبھی اس پر مجھ سے سود مانگا۔سلمان خان نے اپنے ساتھ ظہیر اقبال کی بچپن کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے اتنی جلدی بڑے کیسے ہوجاتے ہیں، اس کے ساتھ انہیں نصیحت بھی کی کہ ’’زندگی میں احترام اور وفاداری ہی سب سے بڑی چیزیں ہیں۔

 

The post ارب پتی سلمان خان اپنے بچپن کے دوست کے مقروض نکلے appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/2LiapTU

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad